نادھندگان سے 2 کھرب26ارب روپے وصول

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 2 کھرب26ارب روپے وصول کرلئے جس سے روا ں مالی سال2020-21ء کے دوران پروگریسو ریکوری کی شرح 104 فیصد سے زائد رہی ہے۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود میپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی انجینئرز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں اور اتھارٹی کے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل کئے ہیں۔جولائی 2020ء تااپریل2021ء کے دوران ملتان سرکل میں 49 ارب13کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ ریکوری کی شرح 101.99فیصدرہی۔
ڈی جی خان سرکل میں 17 ارب 17کروڑروپے ریکوری سے شرح101.85فیصد، وہاڑی سرکل میں 18ارب72کروڑروپے ریکوری سے شرح104.98فیصد، بہاولپور سرکل میں 28 ارب60کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.67فیصد، ساہیوال سرکل میں 30 ارب41کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 104.84فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 24 ارب 38 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح102.95فیصد،
مظفرگڑھ سرکل میں 26ارب 29کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.22فیصد، بہاولنگر سرکل میں 14ارب 35کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح106.21 فیصد اور خانیوال سرکل میں 17ارب36کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.33فیصد رہی۔


















