Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلاول بیٹا تیار کرلوں لاڑکانہ آرہا ہوں : وزیر خارجہ کی للکار

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 26 فروری کوسندھ کی طرف لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا۔

تحریک انصاف سندھ میں داخل ہو رہی ہے، ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں، سندھ میں قابض لٹیروں کو بھگائیں گے۔

بلاول بیٹا تیاری کر لو میں لاڑکانہ آ رہا ہوں، تمہارے سوالوں کا جواب نوڈیرو اور لاڑکانہ جلسے میں دوں گا۔

ن لیگ جن کو دھاندلی کی پیدوار کہتی تھی آج ان کے پاس عدم اعتماد کیلئے مدد کی درخواست کرکے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے منشور کی نفی کر دی۔

تحریک انصاف کے حلیفوں سے ان کا رابطہ کرنا ان کے دعوؤں کے برعکس ہے۔

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے لیکن ہم اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے۔ مجھے یقین ہے اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

پی پی ن لیگ کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے۔ دونوں جماعتوں میں یکسوئی نہیں پائی جاتی، اپوزیشن تقسیم ہے ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں، پیپلز پارٹی انتخاب نہیں چاہتی جبکہ ن لیگ انتخابات چاہتی ہے پیپلز پارٹی عدم اعتماد چاہتی ہے۔

چودھری برادران وضع دار لوگ ہیں، کوئی کہے کہ میں عیادت کے لئے آنا چاہتا ہوں تو کوئی منع تھوڑی کرے گا، چوہدری برادران نے ویلکم کیا،ووٹ کا وعدہ نہیں کیا، جن کا پیٹ چاک کرکے پیسہ نکالنے کا بیان دیتے تھے آج ان سے بغل گیر ہو رہے ہیں۔

مہنگی بجلی کے معاہدے ن لیگ کے دورہ حکومت میں کئے گئے جن کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انڈیا میں حجاب کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر مسلم امہ کی بیٹی مسکان کو خراج تحسین پیش کروں گا ، جس نے پر تشدد ہجوم کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے، اور ہندوستان کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام پارکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اخترانصاری‘ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ‘ بابر شاہ‘ منور قریشی سمیت پی ٹی آئی کارکنو ں اور شہریوں کی کثیر تعداداس موقع پر موجود تھی۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئے معیارمتعین کیے ہیں تاکہ ہر وزارت اپنی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرے، وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کی کئی بار تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا اتنا کامیاب دورہ اور اتنی پذیرائی پہلے کبھی نہیں ملی، وزیراعظم نے پہلے چین کا دورہ کیا اور اب روس کا دورہ کرنے جارہے ہیں کیا یہ ہماری کامیابی نہیں۔

یورپی یونین نے بھی وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔جرمنی نے بھی وزیراعظم کو دورہ کی دعوت دی ہے۔ دفترخارجہ نے افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے جو کردار ادا کیا ساری دنیا اس کی تعریف کررہی ہے،امریکہ نے بھی پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ 23مارچ کو قومی پریڈ میں اس مرتبہ تمام مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کاشتکاروں کو تحریک انصاف کے دور میں جو قیمتیں ملی ہیں اسکا ن لیگ دور سے موازنہ کر کے دیکھیں۔ حکومت نے کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو گیس فراہمی جا ری رکھی تاکہ کسانوں کو کھاد مل سکے۔

انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی،وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیدوار خود نامزد کریں گے اور جو پارٹی کا نامزد امیدوار ہوگا پوری پارٹی اس کی سپورٹ کی پابند ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر شپ کے انتخابات کے نتیجے میں مولانا صاحب کو واضح اشارہ مل گیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد بھی اسی طرح ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا تلمبہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت کاواقعہ قابل مذمت ہے،اس شخص کو پولیس کے حوالے کیاجانا چاہیے تھا، میری اس حوالے سے کمشنر ملتان اور آر پی او ملتان سے بات ہوئی ہے اس کیس میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنوبی پنجاب فنڈز کی دوسری طرف منتقلی کے حوالے سے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کا فنڈ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہو گا کوئی اسے باہر منتقل نہیں کر سکتا۔

نجی چینل کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صحافت اور غلاظت میں فرق ہے۔

غریدہ فاروقی کے خلاف نجی چینل کو خود ایکشن لینا چاہیے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button