Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں بھی ایمپلائز سیاست شروع ہوگئی ، طلباء کو احتجاج پر مجبور کردیا

ایمرسن یونیورسٹی میں ایمپلائز سیاست سرگرم ہوگئی ،ڈیلی ویجز ملازمین نے مستقل ہونے کےلئے انتظامیہ پر دباو ڈالنا شروع کردیا۔

اسی سلسلے میں طلبا کو احتجاج پر اکسایا اور ریلی نکالی ، جس نے مطالبات پیش کئے کہ ہاسٹل میں گندگی ڈھیر ہیں، گٹر بند ہیں طلباء وطالبات کو بنیادی سہولیات نہیں ہیں، جس کی ذمے دار خزانہ دار اور انتظامیہ ہیں۔

جس کے بعد وائس چانسلرڈاکٹر نوید نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ ڈیلی ویجز ملازمین نے مستقل نہ کرنے پر سازش کی ہاسٹل میں کام کرنے والے ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا، جس کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ہاسٹلز کو صاف کرکے طلبا کے مطالبات تسلیم کرلیا اور ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اس بارے میں وائس چانسلر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ ملازمین کو خلاف قانون مستقل نہیں کرسکتے اس حوالےسے یونیوسٹی ایکٹ کی پاسداری کی جائے گی، اور یونیورسٹی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button