Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) جنوبی پنجاب کی تعیناتی کے لیے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب کر لیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال بنانے اور ہائیر ایجوکیشن کے انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلانے کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) کی پوسٹ پر تعیناتی کے لیے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

مذکورہ پوسٹ پر کام کرنے کے خواہش مند امیدواروں کو اپنی مکمل سی وی، اکیڈمک کوالیفیکیشن ریکارڈ، آخری پانچ سال کی اے سی آرز، سنیارٹی اور انتظامی تجربے کی تفصیلات کے ساتھ 25 فروری 2022ء تک اپنی درخواستیں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، بوسن روڈ ملتان میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر افسران پر مشتمل پینل امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لے گا، ڈی پی آئی (کالجز) کی تعیناتی کی حتمی منظوری مجاز اتھارٹی دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button