Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری متعلقہ وزارت کو واپس بھجوادی گئی ہے۔

اس سے قبل وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادی گئی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button