Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button