Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسروں کی کمی کو پورا کرنے کےلئے رپورٹ طلب

محکمہ سکولز نے ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسروں کی کمی کو پورا کرنے کےلئے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعظم پورٹل پر متعدد شکایات سامنے آئیں کہ پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسروں کی کمی ہے۔
جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے خالی اسامیوں کی تعداد مانگ لی ہے۔
کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے انیس تک خالی اسامیوں کی تعداد کے متعلق فوری معلومات بھجوائی جائیں۔
اتھارٹیز خالی اسامیوں کی تعداد کے متعلق 18 فروری تک مطلع کرنے کی پابند ہونگی۔


















