تمباکو نوشی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار

شعبہ سوشیالوجی، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا۔
جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹرعمران شریف چوہدری نے کی، مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمن مغل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان نے طلباو طالبات سے خطاب کیا ۔
انہوں نے تمباکو نوشی کی وجوہات اور اس کے سدباب پر سیر حاصل گفت گو کی۔ انہو ںنے طلبا کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے بتایا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ اس طرح کے سیمینار دیگر ڈیپارٹمنٹس میں بھی منعقد کروائے تاکہ طلباء کو آگاہی مل سکے۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کینسر کی اہم وجہ ہے انہو ںنے طلباء کو تمبیہ کی کہ وہ تمباکو نوشی سے دور رہیں، اور سپورٹس گرائونڈ کے قریب ہوں تاکہ وہ صحت مند رہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان ملک و ملت کا اثاثہ ہیں اور ان کی صحت ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے۔
چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے زور دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ محنت کریں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں
انہو ں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمباکو نوشی کو سختی سے کنٹرول کیا ہوا ہے مگر ہم سب کو اس کی روک تھام پر عمل کرنا ہوگا۔
یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کی طرف قائل کرناہوگا۔ تاکہ معاشرے میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں۔اس موقعہ پر طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















