Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایس پی سی اے پی سی بی انٹر کلب ونٹر لیگ : کریسنٹ کلب زواری کلب کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ایس پی سی اے پی سی بی ونٹر لیگ انٹر کلب کے دوسرے سیمی فائنل میں زواری کلب نے پہلےے کھیلتے ہوئے مقررہ چالیس اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
محمد اختر۔61.شفیق احمد۔34.مہیر سعید۔28.رنز بنائے۔محمد سمیع نے پانچ جبکہ عرفات احمد۔2۔ابوبکر یونس۔اور محمد عارف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے کریسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد شعیب۔101رنز ناٹ آوٴٹ ۔سیف الرحمٰن ۔51رنز ناٹ آوٴٹ جبکہ محمد شریف نے 24 رنز بناے ۔زواری کلب کی طرف سے وقار حنیف۔ اور شفیق احمد نے ایک ۔ایک وکٹ حاصل کی۔
دلشاد علی اور محمد آصف ایمپائرز جبکہ وقاص ملغانی سکورر تھے۔
فائنل 22فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کریسنٹ اور طارق کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔


















