Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس افسران اور اہلکاران کی نشانہ لگانے کی صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے:اے آئی جی پولیس جنوبی پنجاب

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کا کام 24 گھنٹے فعال رہتے ہوئے امن وامان برقرار رکھنا ہے ، پولیس کی اس اہم اور بنیادی ذمہ داری کی انجام دہی میں اکثر اوقات مسلح جرائم پیشہ افراد سے مڈھ بھیڑ ہوتی رہتی ہے ، اس صورتحال میں پولیس کے ہتھیاروں کے بہترین استعمال اور نشانہ لگانے کی عمدہ صلاحیت ہی مجرموں پر بھاری ثابت ہوتی ہے۔

اس مقصد کے تحت پولیس افسران اور اہلکاران کی نشانہ لگانے کی صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے متی تل پولیس لائین بٹالین تھری فائرنگ رینج پر نشانہ بازی کے مقابلوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان مقابلوں میں جنوبی پنجاب پولیس آفس سمیت جنوبی پنجاب کی تین رینج کے 11 اضلاع کے پولیس افسران، ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس نے شرکت کی ۔

مقابلوں میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان، ار پی او ملتان جاوید اکبر ریاض،آر پی او بہاولپور شیر اکبر،آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر،اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت، اے آئی جی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف، ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز، ، ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر قیصرانی، ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار، ڈی پی او رحیمیار خان محمد علی ضیاء، ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم ، ڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولایت،ایس پی لیگل حاکم علی خان نول ،خواتین پولیس آفیسرز سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے کانسٹیبلز تک 96 افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

مقابلوں میں مختلف ہتھیاروں جی تھری، ایس ایم جی، ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل سے نشانہ بازی کے مقابلے ہوئے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ فائرنگ مقابلوں کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پولیس افسران تھانہ کی سطح پر عوام الناس کو بہترین سروسز مہیا کرنے کے ساتھ جرائم میں ملوث خطرناک گینگز اور ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں امن و امان میں خرابی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ افسران کی نشانہ لگانے کی استعداد کار میں بہتری وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ افسران خود فیلڈ میں جرائم پیشہ لوگوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت صف اول میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ افسران اپنی دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اچھا نشانہ لگانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت نے فائرنگ مقابلہ کے تمام انتظامات احسن طریقہ سے انجام دیئے ان کی شبانہ روز کاوشوں سے یہ مقابلے انعقاد پذیر ہوئے ان مقابلوں کے لیے جنوبی پنجاب پولیس آفس کی کمانڈر پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ ، سی پی او ملتان خرم شہزاد، کمانڈر بٹالین تھری متی تل سلیم خان نیازی، سی ٹی او عمران جلیل غلیزئی نے بھر پور معاونت کی، اور اس پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی ایس ایس پی آر آئی بی ڈیرہ غازی خان رب نواز تلہ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان فراز احمد سٹی، ٹریفک آفیسر ملتان عمران جلیل اور ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان دوست محمد کمیٹی کے ممبر تھے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے مقابلوں کے دوران لیڈی پولیس افسران سے فائر پریکٹس بارے دریافت کیا تو رحیم یار خان سے لیڈی پولیس افسران نے بتایا کہ انکے ضلع میں فائرنگ رینج نہیں ہے ، اور انکو فائر کی مشق کرنے کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا ہے اس پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں فائرنگ رینج بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر،ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان جاوید اکبر ریاض،شیر اکبر اور محمد وقاص نذیر نے ان مقابلوں پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کے لیے مفید قرار دیا، اور کہا کہ کچہ کے علاقے سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس افسران کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور جرائم پر مزید بہتر انداز میں قابو پایا جا سکے گا ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے اے پی ایس او طاہر اعجاز بھی اس دوران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button