Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شکیل انجم ایک بار پھر صدر ملتان پریس کلب بن گئے

ملتان پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کے پینل نے میدان مارلیا،کل 17 نشستوں میں سے صدر، جنرل سیکرٹری،سینئر نائب صدر، نائب صدر، فنانس سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری سمیت 13 نشستیں شکیل انجم کے جرنلسٹ گروپ نے جیت لیں، جبکہ مدمقابل پائینرز گروپ صرف مجلس عاملہ کی 4 نشستیں حاصل کرسکا۔

چیئر مین الیکشن کمیشن ظفرآہیر نے نتائج کا اعلان کیا،جس کے مطابق جرنلسٹ گروپ کے شکیل انجم 403 ووٹ لیکر پریس کلب ملتان کےصدر منتخب ہوگئے، مدمقابل پائینر گروپ ڈاکٹر امجد بخاری نے 224 ووٹ حاصل کئے،جرنلسٹ گروپ کے نثار اعوان 355 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،مدمقابل پائینر گروپ ناصر زیدی نے 294ووٹ حاصل کئے۔

اسی طرح خالد چوہدری 337ووٹ لیکر سینئر نائب صدر اور نعمان بابر282 ووٹ لیکر نائب صدر بن گئے،فرحان ملغانی 399 ووٹ لیکرفنانس سیکرٹری بن گئے ۔

مدمقابل عمران خان نے 220ووٹ حاصل کئے، راومحمدآصف 358 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری بن گئے جبکہ مدمقابل طارق انصاری نے247 ووٹ حاصل کئے۔

اسی طرح مجلس عاملہ کی 11نشستوں پر جرنلسٹ گروپ سے ممتاز نیازی نے 375، وسیم ناصر بوبک نے 340، خواجہ اشرف صدیقی نے 339، حمیرا شفیق نے 332، محمد شریف جوئیہ نے 311، اعظم جہانگیر نے 297، سید تنویر گیلانی نے 296ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

جبکہ پائنیر جرنلسٹ گروپ سے عبدالرئوف مان نے 337، عبدالجبار مفتی نے 323، جاوید اقبال عنبر نے 298، محمد مظہر نے 295ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہیں اور منتخب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے والے نثار اعواں کا تعلق روزنامہ جنگ سے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button