واپڈا ملازمین کا احتجاج ،روڑ بلاک کردیا

واپڈا ٹاؤن کے ملازمین کاچار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سراپا احتجاج، ملازمین نے ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ واپڈا ٹاؤن الیکشن کے انعقاد سے انہیں امید کی کرن نظر آرہی تھی لیکن چوہدری ناصر گروپ نے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر الیکشن رکوا کر ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ گھروں کا کرایہ بھی نہیں ادا کر پارہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے ملازمین کو بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ چوہدری ناصر گروپ انتخابات کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے، ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمے داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، اور جلد از جلدانتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر محمد ریا ض، سکندر، فیا ض احمد، احمد نوا ز، طا لب حسین، اللہ دتہ، شو کت علی، تجمل حسین، اللہ یا ر، ودیگر شر یک تھے۔


















