Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اولین سپورٹس کی سالانہ تقریب

اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام ایک سادہ پروقار تقریب پزیرائی زیر صدارت فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ای لائبریری ملتان میں منعقد ہوئی ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد فرحان خان پیٹرن انچیف اولین سپورٹس ، جبکہ مہمان اعزاز رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔محمد جمیل کامران بانی اولین سپورٹس ۔عبدالقادر شرقی چیرمین اولین سپورٹس ۔امجد رزاق بھٹہ۔محمد زوہیب ملک سابق سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن تھے ۔

جبکہ نظامت کے فرائض محمد منظور لطیفی صدر اے او کرکٹ کلب ملتان نے سرانجام دیے۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ اولین سپورٹس اپنے آغاز سے ہی ملتان میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

رانا ندیم انجم نے کہا کہ ملتان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے صرف وہ ماحول بنانا ہے ، جہاں پر اس ٹیلنٹ کو نکھرنے کا موقع فراہم ہوسکے۔

عبدالقادر شرقی نے کہاکہ اولین سپورٹس نے اپنے قیام سے لیکر ابتک صرف اور صرف میرٹ کو مدنظر رکھا ہے اسی لیے اس کا شمار آج ملتان کے بہترین کلبوں میں ہوتا یے۔

ڈاکٹر محمد فرحان خان نےکہا کہ اوائل عمری سے ہی ملتان میں اولین سپورٹس کو کھیلوں کے فروغ کےلیے سرگرم عمل دیکھا۔اس کلب سے وابستہ کھلاڑیوں اورآفیشلز نے بیرونی اور ملکی سطح پر ملتان کا نام روشن کیا یے۔بلا شبہ کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے شائننگ سٹار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی، اور مستقبل میں کلب کی بہتری اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

فاروق لطیف نے کہا کہ قابل فخر ہیں ملتان کے نوجوان جو کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنے شہر کا نام روشن کررہے ہیں۔

تقریب کے آخر میں انڈر 13کے بہترین بیٹر۔عمر اسلام۔انڈر 19 ونر ٹیم ساوٴتھ پنجاب کے کپتان عذیر ممتاز۔ممبران۔زبیر مقبول۔زین اسلام ۔ممبر ساوتھ پنجاب کرکٹ ٹیم محمد احسن بیگ۔۔نیشنل چیمپئن فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ بہاولپور کے کپتان۔محمد شہزاد۔مخدوم مظفر عالم لیول ٹو کرکٹ کوچ۔محمد آصف۔بلال حنیف لیول ون ایمپائر پی سی بی۔کو ان کی کامیابی پر اعزازی شیلڈز دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button