Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وومنز ڈویژنل لیگ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر وومنز ڈویژنل لیگ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔

ایونٹ میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔

افتتاحی تقریب میں قومی وومنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے چاروں ٹیموں کپتانوں سکھاں فیض،صباخورشید، گل رخ اور بختاور اقبال کے ہمراہ چیمپئن ٹرافی کی رونمائی کی۔

اپنے تاثرات میں چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے ٹیموں کی تشکیلکی، ڈیرہ کی پہلی بار وومن ٹیم بنائی گئی ہے۔

چارروزہ ایونٹ میں ورلڈ کپ اور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شریک ہیں ۔طویل عرصہ بعد وومنز کرکٹ بحال ہوئی ہے ۔

پاکستان کیلئے اسماویہ اقبال کے ہمراہ 2009ء کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنیوالی ملتان ٹیم کی کپتان سکھاں فیض نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا اعزاز ، اج بھی اتنی خوش ہوں۔

ساہیوال ۔ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور کی ٹیم کپتانوں کا کہنا تھا کہ چیمپئن بننے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہیں۔ڈیرہ غازیخان کی تاریخ کی پہلی وومنز ٹیم کی کپتان گل رخ نے کہا کہ ہماری ٹیم کیلئے یہ اعزاز ہے ہم اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گی۔

بہاولپور کی قائد صبا خورشید نے کہ ڈویژنل لیگ کے ذریعے برسوں بعد وومنز کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر آزمانے کا موقع مل رہا ہے۔

ساہیوال کی کپتان بختاور نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنے آئے ہیں ۔

سدرن پنجاب کے زیراہتمام وومنز کرکٹ کا انعقاد جنوبی پنجاب میں گرلز کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے۔

دریں اثناء ایونٹ کے افتتاحی سنسنی خیز میچ میں بہاولپور نے ساہیوال کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم کی بیٹر ماریہ کو ناقابل شکست 43رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹاس ہار کے پہلے بیٹنگ کرنیوالی ساہیوال نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 112رنز بنائے۔بہاولپور نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

امپائرنگ کے فرائض ہاشم علی اور رانا دلشاد نے انجام دیئے ۔آفیشل سکورر حافظ حمزہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button