Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اولیا کے شہر ملتان کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی صدارت میں کمپنی انتظامیہ کا پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انتظامیہ نے نئی مشینری کی خریداری کو ناگزیر قرار دے دیا ہے، اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کو فیصلہ کن اقدامات کے لئے قائل کرنے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کردی ہے۔

اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیر خان، چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر،منیجرز عقیل احمد، آصف شبیر،حبیب اللہ ظفر،عمران خان ،حسن امجد اور ڈپٹی منیجرز عمر فاروق اور اسد خورشید نے شرکت کی۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشینری کی کمی کی وجہ سے شہر میں روزانہ زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جارہا ہے ، جبکہ دوسری طرف ملتان شہر کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے ویسٹ میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیرو ویسٹ کے لئے معمول کی صفائی کے علاوہ سپیشل صفائی آپریشن شیڈول دئے جاتے ہیں، کیونکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت ہے کہ صفائی کے حوالے سے شہر کا کوئی علاقہ نظر انداز نہ کیا جائے۔

محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ شہر سے روزانہ تمام کوڑا سمیٹنے کے لئے کمپنی کو نئی مشینری سے لیس کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز ہونے کے باوجود مشینری کی خریداری دو سال سے التواء کا شکار ہے ،جبکہ صوبے کی دیگر تمام ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں نے نئی مشینری کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

سی ای او نے بتایا کہ نئی مشینری کی خریداری سے بوسیدہ مشینری پر مرمت کے اخراجات سے نجات مل جائے گی، دوسرا عیدالاضحیٰ پر کرائے پر مشینری حاصل نہ کرنے سے بھی لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔

سی ای او نے کمپنی انتظامیہ کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ کمپنی کے بی او ڈی کو نئی مشینری کی خریداری کے لئے پریزنٹیشن دی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button