Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : لاک ڈاون کی خلاف ورزی, ماسک نہ پہننے پر26 شہریوں کو مجموعی طور پر12 ہزار 8 روپے جرمانہ

ضلعی انتظامیہ نے چاند رات کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ریکارڈ کریک ڈاون کیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عید کے پہلے،دوسرے اور تیسرے روز بھی کاروائیاں جاری رہیں۔

چاند رات کو لاک ڈاون کی پابندی کے باوجود بزنس جاری رکھنے پر شہر میں134 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا ، جبکہ5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

عید کے ایام میں ماسک نہ پہننے پر26 شہریوں کو مجموعی طور پر12ہزار8 روپے جرمانہ کیا گیا۔کورونا ایس اور پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔

عید کے تینوں ایام میں ضلعی انتظامیہ،پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت جاری رہا اور لاک ڈاون پر عملدر آمد کے لئے مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں۔

عید کے روز لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چونگی نمبر6 پر واقع جوائے لینڈ سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حسین آگاہی اور گھنٹہ گھر میں ڈرنک کارنر جبکہ بوسن روڈ پر واقع آئیڈیل مال سیل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button