Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مرمتی کام

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کے لیے ایک حصہ جہازوں کے لیے غیر فعال کردیا گیا۔
ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بے 4 میں آلات کی تنصیب و مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ۔
جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ کا بے نمبر 4 جہازوں کے لیے غیر فعال رہے گا۔
ڈوکنگ پرنٹڈ سرکٹ بورڈ میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔
نوٹم کے مطابق دوران مرمت بے 4 مینول طریقے سے دستیاب ہوگا، بے 4 پر جہازوں کو روایتی انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔



















