Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ضلع ملتان کے تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 15مئی سے کھول دئے گئے

ضلع ملتان کے تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 15مئی سے کھول دئے گئے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسی نیشن سنٹرز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میسج کے ذریعے کوڈ ملنے پر سنٹرز سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جارہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کے ہمراہ قائد ویکسی نیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر سہولیات میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قائد ویکسی نیشن سنٹر مرد اور خواتین کے لئے دو دو کاونٹرز قائم کردئے گئے ہیں۔

آج 16 مئی سے قائد ویکسی نیشن سنٹر میں کاونٹر کی تعداد8 کردی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ماس ویکسی نیشن کے قیام کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔شہریوں کے متوقع رش کے پیش نظر ماس ویکسی نیشن سنٹر جلد فعال کردیا جائے گا۔

شہری1033 پر کال کرکے کورونا ویکسی نیشن بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ویکسی نیشن سنٹرز پر کورونا ایس او پیز کے مطابق بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہر ویکسی نیشن سنٹر میں مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ انتظار گاہیں اور آبزرویشن رومز قائم کئے گئے ہیں۔

سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سنٹرز میں شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ویکسی نیشن سنٹرز میں محکمہ صحت کے علاوہ پولیس، سول ڈیفنس کا عملہ، محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈیٹا انٹری آپریریٹر اور صفائی ستھرائی کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بوسن روڈ پر قائم قائد ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات سٹاف کی حاضری چیک کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button