Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلیے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئندہ ہفتے آرڈیننس جاری کیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، جعلی خبر دینے پر قید کی سزا بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جعلی خبر دینے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کے خلاف جعلی خبریں دینے پر کارروائی ہوگی، قومی شخصیات کے خلاف من گھڑت خبروں سے نفرت انگیز مواد پر کارروائی ہوگی، ناقابلِ ضمانت گرفتاری اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی۔

فیک نیوز آرڈیننس کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا، جعلی خبر کی شکایت کوئی شہری بھی کر سکے گا، الیکٹرانک کرائم کے مقدمے کی سماعت 6 ماہ میں مکمل ہوگی، 6 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر ماتحت عدالت کا جج ہائی کورٹ کو جوابدہ ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے سوشل میڈیا پر کسی کی عزت اچھالنے کو قابلِ تعزیر جرم قرار دینے کے لیے قانون منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button