Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جوتے مرمت کرنے والے نے سرکاری امداد ٹھکرادی،اسسٹنٹ کمشنر منہ دیکھتے رہے گئے

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل جوتے مرمت کرنیوالے طور خان المعروف سیف الرحمان کو جرمانہ کرنیکی کا خبر کا نوٹس لینے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود ایم ڈی اے کے قریب تھڑے پر مزدوری کرنیوالے طور خان کے پاس پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے طور خان سے جرمانے بارے وائرل خبر کی صداقت بارے دریافت کیا،جس پر طور خان نے بتایا کہ جرمانہ اسے نہیں ہوا بلکہ ساتھ واقع جوتوں کی دکان کے مالک اس کے بھائی کو ہوا ہے جسے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکان کھولنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اس موقع طور خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے لاک ڈاون پر عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کا حکم دے رکھا ہے ، لیکن اس کے باوجود دکان کو سیل کرنے یا گرفتاری کی بجائے صرف جرمانہ پر اکتفاء کیا گیا۔

خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششوں ہوتی ہے کہ لاک ڈاون سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ متاثر نہ ہو اور وہ اپنا روز گار کما سکیں۔

طور خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایک خود دار شخص ہے اور کسی سے مالی امداد کی بجائے محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر یقین رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھی کہ ضلعی انتظامیہ نے جوتے مرمت کرنیوالے طور خان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

وائرل خبر کے نتیجے مختلف افراد کی طرف سے طور خان کی مالی مدد کی پیش کش کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button