Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن ڈویژنل لیگ کا فائنل آج ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر جاری وومنز ڈویژنل لیگ میں ملتان اور بہاولپور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈیرہ غازیخان کی گل رخ کی شاندار فائٹنگ کارکردگی ٹیم کو فائنل میں تو نہ پہنچا سکی، لیکن ساہیوال کے خلاف گل رخ کی 50گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے 66رنز کی باری کو ڈبل لیگ کی بہترین اننگز قرار دیا گیا، اس اننگز کی بدولت ڈیرہ نے ساہیوال کو شکست دے کر اپنے وومنز کرکٹ کی پہلی جیت اپنے نام کی۔

دوسری جانب اتوار کی صبح کو بہاول پور کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کا آخری لیگ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ہوں سیمی فائنل بن گیا کہ جیتنے والی ٹیم نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرنا تھا۔

ڈبلز لیگ رائونڈ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہوئی تھی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیوالی ڈیرہ کی محتاط اننگز کپتان و بیسٹ پرفارمر گل رخ (29رنز)کے آؤٹ ہوتے ہی ڈیرہ کی اننگز مقررہ 20اوورز میں 106رنز کا مجموعہ حاصل۔
کر پائی، اور بہاولپور نے یہ ٹوٹل صبا خورشید کی 43رنز کی میچ وننگ اننگز کی بدولت 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ۔

فائنل آج 21فروری کو کھیلا جائے گا ۔

بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button