زرعی یونیورسٹی میں ٹریکٹر آپریٹر ٹریننگ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں شعبہ زرعی انجنئیرنگ کے زیر اہتمام ٹریکٹر آپریٹر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے ٹرینر مشتاق احمد سابقہ ڈپٹی مینجر الغازی ٹریکٹر تھے۔
انہوں نے روزانہ، ہفتہ وار اور مہینہ وار ٹریکٹر کی دیکھ بھال بارے بتایا اور ورکشاپ کے شُرکاء کو یونیوسرٹی ریسرچ فارم ٹریکٹر کے کنکشن اور اس کے صحیح استعمال بارے میں عملی طور پر بتایا۔
اس موقع پر چئیرمین شعبہ زرعی انجنئیرنگ ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے ٹریکٹر اور اسکی دیکھ بھال کی اہمیت کے بار ے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر کی مناسب دیکھ بھا ل سے ہر سال ڈیزل اور پارٹس کی مد میں بچت کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر سابقہ وزیر زراعت پنجاب ممتاز خان منیس نے ٹریننگ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کی عملی اور مفید ٹریننگ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔
جس سے ٹریکٹر سے حاصل ہونے والے فوائد کفائت شعاری کے ساتھ حاصل کئے جائینگے۔
ٹریکٹر ورکشاپ میں ڈاکٹر عبدلاغفار، ڈاکٹر ذوالفقار علی، انجنئیر عبدالعلیم، انجنئیر کاشف، شازیہ حنیف، انجنئیر فرخ احسان سمیت دیگر فکیلٹی نے شرکت کی۔


















