Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومت کی ناقص حکمت عملی‘ نہم اور فرسٹ ائر کا بورڈ کا امتحان لینے یا نہ لینے کا تاحال حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ‘لاکھوں طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

گزشتہ سال کورونا وائر س کی وبا کے باعث تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور فرسٹ ائر کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے تھے‘اس سال 2021میں بھی حکومت کی طرف سے یہی عندیہ دیاجارہا ہے مگر واضح اعلان نہیں کیا گیا .
جس کے باعث نہم اور فرسٹ ائر کے لاکھوں طلباوطالبات شدید پریشان ہیں کہ ان کے مستقبل کا کیا ہوگاکیونکہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا‘ دوسری جانب کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جس کے باعث طلباو طالبات کی تعلیم کا شدید حرج ہورہا ہے اور دہم اور سیکنڈ ائر کے طلباوطالبات کو بھی اپنا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے


















