Breaking NewsSportsتازہ ترین
خاتون فٹبالر نے اپنی ٹیم کیخلاف گولز کی ہیٹ ٹرک کرلی

خاتون فٹبالر نے 36 منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گولز کی ہیٹ ٹرک کر لی۔
ایک نہیں، دو نہیں پورے تین گول وہ بھی اپنی ٹیم کے خلاف! نیوزی لینڈ کی فل بیک میکیلا موور نے فٹبال کی انوکھی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
امریکا نے نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے ہرایا ،جس میں مس موور نے تین اون گول اسکور کئے۔
میچ کے بعد ٹیم کی کھلاڑیوں نے موور کو تسلی دی کہ ‘کوئی نہیں ایسا تو ہوتا ہے’میکیلا موور نے کیریئر کے 50ویں میچ میں 36 منٹ کے دوران تین اون گولز کرکے جیت حریف ٹیم کے قدموں میں ڈال دی۔
25سالہ مورو ویمنز چیمپئن شپ میں لیورپور کی طرف سے کھیل چکی ہیں، اور امریکا کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں ہی انہوں نے اون گولز اسکور کیے۔


















