Breaking NewsNationalتازہ ترین
یوسف رضا گیلانی کا پیکا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا قانون مسترد کرتے ہیں،17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس تھا اور 18 فروری کو آرڈیننس پیش کردیا، یہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو ڈرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈریکونین قوانین بناکر میڈیا پر قدغن لگانا چاہتے ہیں جنہوں نے قانون بنایا ہے یہ پہلے ان پر ہی لاگو ہوگا۔
واضح رہے کہ پری وینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت جان بوجھ کرجعلی خبر پھیلانے، علم ہونے کے باوجود غلط معلومات نشر کرنے، کسی شخص کی ساکھ یا نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ 5 سال کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔



















