Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سات بسیں ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ٹرانسپورٹ بس کمپنیوں کے خلاف کاروائی کے دوران
7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے پیش نظر بسوں میں پچاس فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں۔مسافروں کو ماسلک پہننے کا پابند بنایا جائے۔اور مسافروں کو بس میں سوار کرنے سے پہلے ان کی تھرمو سٹیٹ گن کے ذریعے سکیننگ کی جائے.
رانا محسن نے کہا ہے کہ ٹکٹ لینے کے لئے قائم بکنگ اور ویٹنگ رومز میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی ہو گی۔


















