Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلام کا پیغام اتحاد ، امن ، رواداری اور محبت ہے:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

خطیب بادشاہی مسجد و چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دین امن ہے جو ہمیں امن، اخوت ، یک جہتی ، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اسلام کا پیغام اتحاد ، امن ، رواداری اور محبت ہے۔

پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا ، پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تشدد سے پاک معاشرہ احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے اسلام کے عالمگیر پیغام محبت ، امن ، اتحاد ، رواداری کو فروغ دیں پیغام پاکستان ، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

جس نے ملک پاکستان میں قیام امن میں عظیم کردار ادا کیا ہے، اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

مولانا آزاد نے کہاکہ ہم دشمن کا ایجنڈا سمجھتے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، افواج پاکستان نے ملک میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ۔

استحکام ، امن ، دفاع پاکستان کے لیے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

افواج پاکستان نے دشمن کا ایجنڈا ناکام بنادیا ہے جسے ہم خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔

پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمسایہ ملک بھارت اور ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار اور بد امنی پیدا کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنانا ہوگا۔

موجودہ حالات میں پاکستان کسی بدامنی و انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو قائم رکھنے کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں۔

پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے نعمت عظمہ ہے اس وقت وطن عزیر پاکستان کو اتحار وحدت یک جہتی اور امن کی اشد ضرورت ہے۔ ملک پاکستان اسلام کا قلعہ ہے آئیں مل کر ہم اس کو مضبوط بنائیں۔

چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے لیے ہمارا مکمل تعاون حکومت ، افواج پاکستان ، ملک کے تمام سیکورٹی اداروں ، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ہے تقریب کے آخرمیں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے مولانا سید عبدالخیر آزاد کو شیلڈ بھی پیش کی۔

تقریب میں مولانا پیر خضر حیات ، خاور شفقت بھٹہ ، چوہدری مزمل ، ارسلان اصغر ، پیر سید حسین شاہ ، پیر ابوالحسن گیلانی ، علامہ فروخ خان سعیدی ، ماہر سخاوت علی سیال اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button