Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں جاری کردی گئیں

ضلع ملتان کے تمام فی میل ہائر اور ہائی سیکنڈری اور ایلیمنٹری ونگ گورنمنٹ سکولوں میں تدریسی فرائض سر انجام دینے والی پی ایس ٹی، ای ایس ٹی ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تحصیل ملتان سٹی، تحصیل صدر ملتان، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلال پور پیر والا کے دفاتر میں رکھوا دی گئی ہیں۔

ڈی ای او سیکنڈری اور ڈی اوایلیمنٹری کے اعلامیہ کے مطابق فی میل سکولوں کی اساتذہ اپنی متعلقہ تحصیلوں کے دفاتر سے رابطہ کریں، اپنے مطلوبہ کوائف فراہم کریں تاکہ ان کی حتمی سنیارٹی لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

فی میل اساتذہ اپنے کوائف چیک کریں اپنے نام کے سامنے دستخط کریں، ان کی سنیارٹی لسٹ میں دیے گئے کوائف درکار ہو تو دستاویزی ثبوت کے ساتھ انہیں متعلقہ دفاتر میں درخواست برائے درستگی کے ساتھ جمع کرایا جائے۔

سنیارٹی لسٹ میں نام کے سامنے دستخط ثبت کرنے کی آخری تاریخ 24فروری2022 ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button