Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سالانہ مقابلہ حفظ قرآن کے انعقاد کا شیڈول جاری

قومی محفل شبینہ میں شرکت کے لیے قراءحضرات اور حفاظ کرام کے انتخاب کے لیے سالانہ مقابلہ حفظ قرآن کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

زونل خطیب اوقاف ملتان کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق ملتان، لودھراں اور خانیوال کے اضلاع میں حفظ قرآن کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

ملتان میں جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت بہاوالدین زکریا، لودھراں میں جامع مسجد نالے والے اور خانیوال میں جامع مسجد رحمانیہ اللہ داد ٹرسٹ جہانیاں میں 24فروری بروز جمعرات 9 بجے صبح حفظ اور قرات کے ان مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند کے لئے ضروری ہے کہ وہ باشرع ہو، حافظ قرآن ہو، قرآن مجید کا ترجمہ بامحاروہ جانتا ہو، حدر میں پڑھ سکتا ہو اور جسمانی طور پر فٹ ہو,تمام امیدوار قومی شناختی کارڈ کی نقل کی تین عدد کاپیاں اور پاسپورٹ سائز کی تین عدد تصاویر ہمراہ لائیں۔

ایسے امیدوار جو قبل ازیں مقابلے میں پانچ مرتبہ شرکت کر چکے ہیں، وہ مقابلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button