Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ہیڈ آفس میں 6 روز ایمرجنسی نافذ رہی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں لاک ڈاؤن اورعیدالفطر کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیرنگرانی جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز10تا15مئی2021ء کے دوران میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتے رہے جبکہ آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ٹیمیں سرکل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل دفاتر میں موجود رہیں اور صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا مکمل ایس او پیز کے ساتھ ازالہ کیاگیا۔ 13تا16مئی2021ء کے دوران مسلسل تین روزمیپکو ریجن کے زیر انتظام ملتان،مظفرگڑھ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان سرکلوں میں شدیدآندھی اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس سے بجلی تنصیبات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔سب سے زیادہ نقصان میپکو آپریشن سرکل ڈی جی خان میں ہوا جہاں ہائی ٹینشن لائنوں، ٹاورز، سٹرکچر،پی سی پولزاور تاریں شدید آندھی کے باعث گرگئیں اوربجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرناپڑا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی ہدایت پر ڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام آپریشن ڈویژنوں ڈی جی خان، کوٹ چھٹہ اورراجن پور ڈویژنوں کے ایکسین، ایس ڈی اوز اور لائن سٹاف کی ٹیمیں دن، رات متحرک رہیں اور شعبہ کنسٹرکشن اور جی ایس او کی مدد سے ٹاورز، پولز اور تاریں نصب کرکے بجلی کی بحالی ممکن بنائی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button