Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے اور فراڈ کی شکایات کی فوری سماعت کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے اور فراڈ کی شکایات کو اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے پلیٹ فارم سے سماعت کرکے فوری فیصلہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شعیب اکمل ہاشمی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کسیز کا ایجنڈا پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے، اس سلسلے میں اوور سیز پاکستانیز کی زمینوں پر قبضوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرینگے۔

تمام محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ دیار غیر سے زرمبادلہ بھیجنے والے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ تمام محکمے شکایات پر فوری ایکشن لیں، جبکہ پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ شکایات پر فوری موقع کا وزٹ کریں۔

شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اوور سیز پاکستانیز کے کیسز حل کرینگے ، جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button