Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خرم قریشی تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری تعینات

حکومت پنجاب نے طویل عرصے کے بعد آخر کار تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےلئے سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 9 میں سے 7 تعلیمی بورڈز میں اس وقت 11 اہم عہدے عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں، لاہور بورڈ میں کنٹرولر کی سیٹ خالی ہے، جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔

ملتان بورڈ میں چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر کے عہدے خالی پڑے ہوئے ہیں، گوجرانوالا بورڈ میں سیکرٹری کا عہدہ خالی ہے، ڈیرہ غازی خان بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔

بہاولپور بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر کے عہدے خالی پڑے ہیں، فیصل آباد بورڈ میں کنٹرولر امتحانات اور راولپنڈی بورڈ میں سیکرٹری کا عہدہ خالی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ویمن یونیورسٹی ملتان کے سابق ڈپٹی رجسٹرار ، ناروال یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار خرم شہزاد قریشی کو ملتان بورڈ کا سیکرٹری تعینات کیاگیا ہے۔

خرم شہزاد قریشی اس سے قبل فیصل آباد بورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں ۔

فنانشنل انکوائرایز کے حوالے سے خرم قریشی کا نام میرٹ پر انکوائری کرنے والے افسروں میں لیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button