Breaking NewsEducationتازہ ترین
دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لینے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا کا امتحان لینے کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت تک کا امتحان دو زبانوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری تا پانچویں جماعت تک کے بچوں کو انگریزی اور اردو زبان میں پرچہ حل کرنے کی اجازت ہوگی ۔
اس ضمن میں امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، کوالٹی ایشورنس امتحان میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان دس مارچ سے ہوگا۔
سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا ،دوسری جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک 25 فیصد طلباء کا امتحان لیا جائے گا،،پیف کے تحت سکولوں کے امتحان 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔


















