Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں شجرکاری مہم کا آغاز

شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ڈی ایف اے ملتان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں پودا لگایا گیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاویدقریشی اور ڈی او سپورٹس فاروق لطیف نے کہا ہے کہ درخت انسانیت کو آکسیجن فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کوکامیاب بنانے کے لئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔
نسل نو کو صحت مند ماحول فراہم کرنا تمام پاکستانیوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔تمام اداروں کو چاہئے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔
اس موقع پررانا باقرعلی۔شفقت رحمان۔اسامہ قادری۔ارسلان گولڈ۔منظورلطیف۔پاشا ودیگر ہمراہ تھے۔


















