Breaking NewsSportsتازہ ترین
پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 مارچ کو لاہور میں ہوں گے: جنرل سیکرٹری

جنرل سیکرٹری پنجاب شطرنج ایسوسیٔ ایشن عامر کریم نے کہا ہے کہ پنجاب کی مجلس عاملہ برائے سال 2022 – 2026 کے تمام عہدوں کے لیے انتخابات 11 مارچ، 2022 کو ہونگے۔
شطرنج ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات الیکشن کمشنر محمّد طیب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر نگرانی ہونگے۔
الیکشن کسان ہال، مزنگ روڈ لاہور میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوں گے، الیکشن میں شطرنج ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ الحاق شدہ ضلعی ایسوسیٔ ایشن کے ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔
امیدوار وں اور ووٹروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمشنر سے براہ راست یا پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر یا کسی بھی عہدے دار سے مزید معلومات کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔
الیکشن میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کا نمائندہ بطور مبصر شرکت کرے گا۔


















