Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ماہ صفائی مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں میں بلاتعطل آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہ صفائی مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں میں بلاتعطل آپریشن جاری ہے۔

اس مہم کے تحت واسا ملتان کی طرف سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کاروائی کی جا رہی ہے ، مہم کے تحت 9 سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے روزانہ سینکڑوں جبکہ مین ہول کورز کی مرمت کے حوالے سے درجنوں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔

ایم ڈی واساشہزاد منیر کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زیڈ بلاک شاہ رکن عالم کالونی،سمن آباد کے بلاک، قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی معصوم شاہ، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف محلہ کاشی گراں، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زکریا ٹاؤن، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسن آباد،قیصر آباد، نیو نقشبندکالونی، ولایت آباد، سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے لطیف آبادپیر کالونی، دائرہ بستی چاہ جالی والا، گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے چناب کالونی،بستی خداداد، گلشن اقبال، قاسم بیلہ، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے سورج میانی دربار سخی سلطان میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔

جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ان کی ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے ، اور ماہ صفائی مہم کا آخری ہفتہ ہونے کے پیش نظر سر گرمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button