Breaking NewsNationalتازہ ترین
گلیوں اور سڑکوں میں ملبہ پھینکنے اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

گلیوں اور سڑکوں میں ملبہ پھینکنے اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے, اور انہیں جرمانے کرنے کے لئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے میکانزم طے کرلیا ہے۔
نئی حکمت عملی کے تحت کمپنی کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انسپکٹر پر مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سڑکوں پر ملبہ پھینکنے اور کچرے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی کرے گی، جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا انسپکٹر شہری کو چالان کرے گا ،جسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مجسٹریٹ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شہری کو جرمانہ کرنے یا مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کرے گا۔



















