Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو میں نئے اوقات کار نافذ کر دئیے گئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (NCOC) کے احکامات کی روشنی میں دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایڈمن میپکو لیاقت علی میمن کی جانب سے جاری ہونے والے آفس میمورنڈم کے مطابق ہفتہ میں 5روز (سوموار تا جمعہ)کام کرنے والے میپکو دفاترکے اوقات کار نو بجے صبح سے پانچ بجے سہ پہر تک ہوں گے ، جبکہ ہفتہ میں 6روز (سوموار تاجمعرات، ہفتہ)کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار نو بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک ہوں گے اور جمعہ کے روز نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک دفاتر کھلیں گے۔
ا ن اوقات کار پر گزشتہ روز سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔


















