Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے میں اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے:نوشین ملک

سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب نوشین ملک نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے میں اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور خانیوال میں جنگلات میں اضافہ کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ بات انہوں نے سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔

ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر، سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور محکمہ جنگلات کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سرسبز و شاداب پاکستان کے لئے کوشاں ہے۔

محکمہ جنگلات نہروں کے کنارے، ہائی ویز اور سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری کر رہا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان پی ایچ ایز کو بھی بھرپور شجرکاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نوشین ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے شجرکاری بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے، اور 10 بلین ٹری مہم کی تعبیر پانے کے لئے پودے کی شجر بننے تک حفاظت کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button