Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹک ٹاک اسپانسرڈ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آفیشل اسپانسر ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریزکا آغاز چار مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا۔
ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی اس سیریز کے آغاز سے قبل ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائے گا، جہاں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی کونٹینٹ اپلوڈ کیا جائے گا۔

اس تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری بروز جمعہ سے شروع ہوجائے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ چار سے آٹھ مارچ تک راولپنڈی، دوسرا بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ اکیس سے پچیس مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
• جنرل: 100 روپے

• فرسٹ کلاس: 200 روپے

• پریمیم: 350 روپے

• وی آئی پی: 500 روپے

سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔
تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

پہلے مرحلے میں پچاس فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ذریعے پی سی بی اور ٹک ٹاک کے درمیان ایک بہترین رشتہ قائم ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلیا کے چوبیس سال بعد دورہ پاکستان میں شامل ٹیسٹ سیریز کی آفیشل اسپانسرشپ حاصل کرنے پر وہ ٹک ٹاک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاؤل کاترب، ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ برائےٹک ٹاک مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ اور پاکستان کا کہناہے کہ وہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹیسٹ سیریز کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین ایک منفرد انداز سے اپنے پسندیدہ کھیل کو فالو کرتے ہیں۔

وہ پرامید ہیں کہ کرکٹ کے مداح پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے دوران ٹک ٹاک پر دستیاب دلچسپ کنٹنٹ سے محظوظ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button