Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے آدھی چھٹی پر پابندی لگادی

سکول سے ہاف ڈے لیو لینے والے طلباء کے مابین لڑائی جھگڑے اور حادثات بڑھنے لگے، جس کا محکمہ سکولز نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سکول سربراہان کو بچوں کی ہاف ڈے لیو منظور نہ کرنے کا پابند کردیا۔
گذشتہ سال میں ہاف ڈے لیو لینے والے 173 بچے حادثات کا شکار ہوئے۔
حادثات کے باعث بچے معذوری کا شکار یا دنیا سے رخصت ہوگئے ۔
جس پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ہاف ڈے لیو کی حوصلہ شکنی کریں۔بچے کو مسئلہ ہے تو وہ گھر سے نہ آئے اور اگر صورتحال ناگزیر ہو تو بچے سے درخواست لے کر چھٹی دی جائے۔ ہاف ڈے لیو دینے پر حاضری رجسٹر پر دوسرے وقت کی رخصت لازمی لگائی جائے۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان ذمہ دار ہونگے۔



















