Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے مقررہ مدت میں بی ایڈ مکمل نہ کرنے والے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے ایسے ایجوکیٹرز جن کو بی ایڈ کرنے کی مہلت دی گئی تھی اور انہوں نے تاحال اس کو مکمل نہیں کیا ، اب ان کو سہولت دینے کافیصلہ کیا ہے۔

اس لئے ایسے ا ساتذہ جو2012 سے لیکر 2015 تک بھرتی ہوئے ہوں اور انہوں نے تاحال چھ سال بعد بھی بی ایڈ نہ کیا ہو ان کی تفصیل ارسال کی جائے ۔
جس میں نام ، تعینات ہو نے کی تاریخ ، بی ایڈ میں داخلہ لینے کی تاریخ، مکمل ہونے کی تاریخ ، موجودہ سٹیٹس ،کتنا عرصہ مزید درکار ہے بی ایڈ کے مکمل ہونے کےلئے سمیت تمام تفصیل دو روز میں ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button