Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پنجاب کلچر ڈے منایا گیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پنجاب کلچر ڈے 2022 کو منانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیرانتظام سٹوڈنٹس سوسائٹیز نے ڈرامہ ، تقریریں ، میوزک اور ادبی انٹر ڈیپارٹمنٹل مقا بلہ جات کا انعقاد کیا۔

جس میں جامعہ زکریا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والے کو اعزازات سے نوازنے کے لیے ایک تقریب منعقعد کی گئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی، اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور طلباء طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر محمد عزیر، آر او طاہر محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بلال ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر باسط ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر رضیہ شبانہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سمعیہ منظور و دیگر اساتذہ و طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button