Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں لگے درختوں کا فیصلہ ہوگیا

سکولوں اور اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت ہونگے ،ان کی کانٹ چھانٹ کرانا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

اس بارے میں محکمہ جنگلات نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت اتھارٹیز کے دفاترمیں موجود درخت اور پودے متعلقہ محکمے کی ملکیت ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں موجود درختوں اور پودوں کی تراش خراش محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پودوں اور درختوں کی تراش خراش سکول سربراہان اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ذیلی اداروں کو درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے کے حکم جاری کردیا ہے۔

دو روز میں درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔

احکامات نہ ماننے پرمتعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button