Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کی طرف توجہ کی ازحد ضرورت ہے ۔

حکومت تعلیم کی بہتری اور اعلیٰ معیار کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وہ زکریا یونیورسٹی کے دورے کے موقع پرگفتگو کررہے تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا جامعات میں ہونے والی ریسرچ کو زراعت کو درپیش نئے چیلنجز سے مربوط کرنے کی حکمت عملی کو زکریا یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی منصوبے میں کلیدی حیثیت دی ہے زراعت سے نہ صرف ملکی باشندوں کی ضروریات زندگی کی فراہمی وابستہ ہے بلکہ صنعتی خام مال کا ایک بڑا حصہ بھی اس سے وابستہ ہے۔

وائس چانسلر نے محکمہ زراعت کے آفیسرز اور ٹیکنیکل عملے کو تربیتی کورسز کروانے کی بھی پیشکش کی اور کہا فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ماہرین زراعت عالمی سطح پر اپنا نام رکھتے ہیں اور وہ جدید تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے کہا کہ ملتان میں اگرچہ اور بھی درسگاہیں کام کررہی ہیں مگر ہمیں یہ فخر ہے کہ زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کی تحقیق اور تدریس کا اس خطے میں ایک تاریخی مقام ہے اور یہیں سے بین الاقوامی تعاون کے دروازے کھلے ہیں ۔

شعبہ ایگرانومی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا کہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں اعلیٰ درجے کا تدریسی اور تحقیقی کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر ڈین آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، پروفیسرڈاکٹر سعید اختر،پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز ، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد عارف علی، ڈاکٹر شبیر حسین، ڈاکٹر حسیب کھر ، ڈاکٹر فیاض حیدراور ڈاکٹر خرم افضل بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button