Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نئے کیمپس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

پیف نے پنجاب بھر میں نئے کیمپس کھولنے کافیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ منسوخ شدہ سکولوں کے متبادل نئے کیمپس کے اجراء اور فعال سکولوں کو پارٹنر شپ میں لینے کے پہلے مراحلہ مکمل کرلیا ہے ۔

اس فہرست میں شامل سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دس ہزار روپے کی پروسسنگ فیس فاؤنڈیشن کے اکاونٹس میں جمع کرائیں ، جو سات مارچ تک درخواست کے ساتھ صدر دفتر میں پہنچ جانی چاہیے۔

جس پروگرام کےلئے درخواست دی ہے اس کا نام لکھنا ضروری ہوگا، جو کیمپس بنانا چاہتا ہے وہ منسوخ شدہ سکول کے قریب واقع ہو ، اس کی تصاویر دستاویزات بھی درخواست کے ساتھ ارسال کی جائیں گی ۔

ابتدائی طور پر سکولوں پری کیو اے ٹی کو پاس کرنا ضروری ہوگا ، تمام پروگرام کے درخواست دینے والوں کا حتمی انتخاب فزیکل معائنہ کے بعد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button