خصوصی الاؤنس: زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن احتجاج کےلئے تیار

زکریا یونیورسٹی نے ایمپلائز کو خصوصی الاؤنس دینے کےلئے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ ارسال کردیا ۔
تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان کیا، جس کے بعد صوبے میں مختلف اداروں نے یہ الاونس دے دیا ۔
مگر یونیورسٹیاں اس سے محروم رہیں ، تاہم ملازمین کے احتجاج کے بعد الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ۔
تاہم زکریا یونیورسٹی کے ملازمین اس الاونس سے محروم ہیں۔
جس پر رجسٹرار زکریا یونیورسٹی صہیب راشد خان نے ایچ ای ڈی کومراسلہ تحریر کردیا ہے کہ مختلف اجلاس میں ہونے والےفیصلے کی روشنی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی، جس کی زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے بھی منظوری دے دی تاہم گورنر چانسلر کی فائنل منظوری ابھی باقی ہے۔
اس لئے یکم جون 2021سے الاؤنس دینے سمری بمعہ کوائف ارسال کی جارہی ہے براہ مہربانی چانسلر کی منظوری سے الاونس دینے کی اجازت دی جائے ۔
دریں اثنا زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین ، آفیسر ایسوسی ایشن نے الاؤنس کے حصول کےلئے لاہور میں احتجاج کافیصلہ کیا ہے، اس بارے میں ملک صفدر حسین ، رانا مدثر آفیسر ایسوسی ایشن رانا جنگ شیر کا کہنا ہے کہ الاونس ہمارا حق ہے، لاہور میں احتجاج کےلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔
امکان ہے جمعرات کو لاہور میں احتجاج کیا جائے، یونیورسٹی ملازمین کی بسیں لاہور جائیں گی۔




















