Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدbباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل 14 فروری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی، جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔



















