Breaking NewsNationalتازہ ترین
ماسک نہ پہننے پر 57 شہریوں کو32 ہزار روپے جرمانہ، سات بسیں زیر حراست، درجنوں سنٹر سیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف مہم تیزی کردی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر 32ہزار300 روپے جرمانہ کیا گیا۔
کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
ٹرانسپورٹ مالکان پر1لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز پر1 لاکھ روپے اور مدینہ کوچ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایک بڑے ڈیپا رٹمنٹل سٹور سمیت 2 کاروباری مراکز اور2 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے۔
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں پر 1لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
انڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹ مالکان کو 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔


















