کمشنر ملتان کا تعلیمی اداروں کا دورہ

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نصرت السلام سکول، سول لائنز کالج کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکول کالج میں نئے بلاک تجویز کئے جائیں۔محکمہ تعلیم، ڈائیریکٹر کالجز بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر ورکنک پیپر تیار کرے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے سائنس کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں اصلاحات کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
حکومت پنجاب نے نجی سیکٹر کے مقابلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر فنڈز مہیا کئے ہیں، جس سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
کمشنر نے اس موقع پر طالب علموں سے کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دریافت کیا اور انکو آگاہی دی۔
کمشنر نے کلاس رومز اور تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ نئی نسل محنت کے ذریعے آگے بڑھے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار بڑھائیں، اور نئی نسل کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے علم کی روشنی سے منور کریں۔
تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔
بعدازاں کمشنر ملتان نے پودا بھی لگایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان بھی ہمراہ تھے۔


















